بارہ طلباء پر مشتمل ایک گروپ نے 2047 تک وکست بھارت کے وژن پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی جندرہ کے شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے سوشیالوجی کے شعبہ نے وکست بھارت @2047 سے متعلق کالج کے طلباء کے درمیان ایک گروپ ڈسکشن کا اہتمام کیا۔اس موقع پر مختلف سمسٹروں کے بارہ طلباء پر مشتمل ایک گروپ نے 2047 تک وکست بھارت کے وژن پر تبادلہ خیال کیا جس میں طلباء نے ہندوستانی خلائی اسٹیشن کے قیام، پہلے ہندوستانی خلاباز کو چاند پر بھیجنے، یو این ایس سی میں مستقل نشست، مزید یونیورسٹیوں، کالجوں بشمول پروفیشنل جیسے انجینئرنگ، میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل، آئی ٹی آئیز، اور مجموعی اندراج کا تناسب جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے یہ پروگرام ڈاکٹر شمیم احمد کی مجموعی نگرانی میں منعقد ہوا اور اس میں پروفیسر انوپما کماری، ایچ او ڈی انگلش، ڈاکٹر سریتا بھوشن، لیکچرر ایجوکیشن اور ڈاکٹر پریتی نے شرکت کی۔