جی ڈی سی تھنہ منڈی نے ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے منایا

0
76

ویٹ لینڈ اینڈ ہیومن ویل بینگ کے موضوع پر انٹرا کالج سمپوزیم کم کوئز مقابلہ منعقدکیا
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍جی ڈی سی تھنہ منڈی کے شعبہ نباتیات اور حیوانیات کے اشتراک سے آج یہاں وکست بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے منایا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میںویٹ لینڈ اینڈ ہیومن ویل بینگ کے موضوع پر ایک انٹرا کالج سمپوزیم کم کوئز مقابلہ منعقد ہوا۔وہیں ڈاکٹر نزاکت حسین، ہیڈ، شعبہ تاریخ اور کالج کے سینئر ترین فیکلٹی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔اپنے پیغام میں، پروفیسر فاروق احمد نے ویٹ لینڈز کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا جو کہ حیاتیاتی تنوع، موسمیاتی تخفیف اور موافقت، میٹھے پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشتوں میں اہم کردار ادا کرنے والے ماحولیاتی نظام ہیں۔ انہوں نے طلباء اور نوجوانوں میں گیلی زمینوں کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بڑے پیمانے پر ان اہم ماحولیاتی نظاموں کے بارے میں لوگوں کی سمجھ میں اضافہ کرنے کے لیے محکموں کو منظم کرنے کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر ڈاکٹر نزاکت نے کہا کہ آبی زمینوں کے بارے میں قومی اور عالمی بیداری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مقامی سطح پر بیداری پیدا کرنا زیادہ ضروری ہے۔تاہم انٹرا کالج سمپوزیم میں بی ایس سی چھٹے سمسٹر کے عدنان عاقب نے پہلا انعام جیتا جبکہ بی ایس سی چوتھے سمسٹر کی نوشین قریشی اور بی ایس سی چھٹے سمسٹر کی صبا ناز نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا