جی ڈی سی تھنہ منڈی نے قومی پنچایتی راج ڈے منایا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوریگورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ سیاسیات نے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام قومی پنچایتی راج دن منایا۔ اس سلسلے میں ایک آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس کوئز کا انعقاد کیا گیا تاکہ طلباءکو گراس روٹ ڈیموکریسی کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور انہیں یہ سمجھا جا سکے کہ یہ دن کیوں منایا جاتا ہے۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد طلباءمیں جمہوریت کی اقدار کو بیدار کرنا تھا۔ دریں اثناءجن طلباءنے 70 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں انہیں ان کے متعلقہ میل پر ای سرٹیفکیٹ بھیجے گئے۔ پروگرام کا اہتمام پروفیسر فاطمہ ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا