جی ڈی سی تھنہ منڈی نے ’عربی زبان سیکھنے کی اہمیت‘ پر توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا

0
0

اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی ،دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر ااصغر محمود نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍آزادی کا امرت مہواتسو اور جی 20 کے تحت مختلف ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے چلتے گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ عربی نے ادبی کمیٹی کے تعاون سے ـ’’ عربی زبان سیکھنے کی اہمیت ‘‘ پرایک توسیع لیکچر کا اہتمام کیا۔وہیں اس تقریب کا اہتمام پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں کیا گیا۔جبکہ تقریب کا آغاز ڈاکٹر نہیم النساء ایچ او ڈی عربی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔وہیںاس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اصغر محمود اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی تھے۔اس دوارن انہوں نے عربی زبان کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زبانوں پر بھی تفصیلی گفتگو اور کہا عربی اسلام کی مرکزی زبان ہے۔یہ قرآن کی زبان ہے جسے تمام مسلمان پڑھتے ہیں۔ واضح رہے اس تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد اور تقریباً تمام عملہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے شعبہ عربی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اور اس طرح کی سرگرمیوںکے انعقاد پر ادبی کمیٹی کی بھی ستائش کی ۔ آخر میں شکریہ کے رسمی کلمات پروفیسر مدثر مجید سربراہ شعبہ اسلامیات نے پیش کئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا