جی ڈی سی بگہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مہور، ایس ایم آفس کمپلکس مہور میں SDRF کی جانب سے بیدار کیمپ کا انعقاد، قدرتی آفات،نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے آگاہی

0
0

شاہ نواز
مہور ضلع ریاسی کے تحصیل مہور کے مختلف مقامات پر ایس ڈی آر ایف ٹیم کی جانب سے کی جانب سے بیدار کیمپس کا انعقاد کیا گیا جہاں پر مختلف مصائب سے نمٹنے کے لئے آگاہی فراہم کی گئی۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مہور میں ایک کیمپ کا انعقاد ہوا جہاں پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مہور اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شجرو کے طلباءکو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے مختلف طریقوں سے جانکاری و آگاہی فراہم کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج (بگہ) مہور میں بھی گزشتہ روز ایک کیمپ کا انعقاد ہوا جہاں پر سینکڑوں طلباءکے علاوہ کالج عملہ و مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ آج جمعہ کو پہلے ہائر سیکنڈری سکول مہور میں اور پھر 2بجے سے 4بجے تک ایس ڈی ایم آفس کمپلیکس مہور میں تیسری بیدار کیمپ کا انعقاد ہوا جہاں پر ایس ڈی آر ایف ٹیم نے جموں وکشمیر پولیس، FPF جنگلاتی تحفظ فوج، اور دیگر محکموں کے نوجوانوں کو ٹیم نے قدرتی آفات، ناگہانی آفات، حادثات، و دیگر کسی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے مختلف طریقوں و حکمت عملیوں سے آگاہ کیا۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کا مختلف مقامات ، سرکاری اداروں و سکولوں اداروں میں بیدار کیمپس لگانے سے م±راد تھی کہ خاص کر نوجوانوں کے قدرتی آفات، حادثات و کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے مقابلہ کرنے کے لئے ا±نہیں مکمل طور تربیت فراہم کریں تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں نوجوان بروقت اپنے بھرپور قوت کے ساتھ نمٹنے کے لئے تیار رہ پائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا