جی ڈی سی بنی نے منشیات کے استعمال کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا

0
0

طلباءکو صحت مند طرز زندگی کی اہمیت اورمنشیات کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموںنوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پرگورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) بنی کے ریڈ ربن کلب نے جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) اور محکمہ صحت اور طبی تعلیم (ایچ اینڈ ایم ای) کے اشتراک سے منشیات کے استعمال کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔ تقریب کا آغاز جی ڈی سی بنی کے پرنسپل ڈاکٹر منوہر لال کے ایک متاثر کن خطاب سے ہوا۔اس موقع پر کالج پرنسپل نے اپنی تقریر میں صحت مند طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا اور طلباءکو منشیات کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کیا۔
وہیںریڈ ربن کلب کے کنوینر پروفیسر نصیب کمار بھگت نے تقریب میں شرکت کرنے والے طلباءکی کوششوں کی تعریف کی اور اس پراثر تقریب کے انعقاد اور فنڈنگ میں جے کے اے سی ایس اور ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی۔ پروفیسر بھگت نے منشیات کی لت اور منشیات کے استعمال کے نتائج کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بامعنی سرگرمیوں میں شامل کرنا بہت ضروری ہے جو نہ صرف ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں بلکہ منشیات کے استعمال کی لعنت کو روکنے کے لیے بیداری بھی بڑھاتے ہیں۔دریں اثناءپوسٹر سازی کے مقابلے میں طلباءنے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اورپوسٹر پریزنٹیشنز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تھیم کی سمجھ کو ظاہر کیا۔یاد رہے یہ پورا پروگرام ہندی میں پروفیسر نشا دیوی کی نگرانی میں منعقد ہواجہاں دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا