جی ڈی سی بنی میں نشا مکت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

طلباء کوکو منشیات کے استعمال سے آزاد کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیاگیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍جی ڈی سی بنی نے نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت ملک میں منشیات کی طلب میں کمی کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ پورا پروگرام کالج پرنسپل کالج پروفیسر (ڈاکٹر) منوہر لال کی نگرانی اور رہنمائی میں منعقد ہوا۔ انہوں نے طلباء سے منشیات کے استعمال کے مسئلے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور طلباء کو ان مختلف وجوہات سے آگاہ کیا جو انہیں نشہ آور اشیاء کے استعمال کے دباؤ میں ڈالتے ہیں اور مختلف حکمت عملیوں کے ساتھ ساتھ خود کو منشیات کے استعمال سے آزاد کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وہیںپروگرام کی نظامت ڈاکٹر نریندر کمار اور ڈاکٹر نیشا دیوی نے کی۔ اس موقع پرخطبہ استقبالیہ پروفیسر ماجد رفیق، شعبہ تاریخ نے پیش کیا جنہوں نے تقریب کی میزبانی بھی کی۔وہیں پروگرام کے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض پروفیسر نصیب بھگت اور ڈاکٹر رئیس احمد گنائی نے انجام دیئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا