جی ڈی سی بشناہ نے سویپ پروگرام کا افتتاح کیا

0
0

’میرا ووٹ میرا حق‘ کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد ہوا

لازوال ڈیسک
جموں؍؍الیکشن لٹریسی کلب نے جی ڈی سی بشناہ کے این ایس ایس ونگ کے تعاون سے سویپ پروگرام کا افتتاح کیا۔واضح رہے یہ پروگرام کالجپرنسپل ڈاکٹر شلو سمیال کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ا۔اس موقع پرپر ‘میرا ووٹ میرا حق’ کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا۔اس تقریب میں دس طلباء نے حصہ لیا اور انتخابی خواندگی کے پچاس رضاکاروں اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کی اور اس حساس مسئلے پر آگاہی حاصل کی۔وہیں ڈاکٹر کوشل کرن ٹھاکر، ایچ او ڈی، اردو ڈاکٹر رتیکا شرما، ایچ او ڈی، فزکس اور ڈاکٹر کلثوم، ایچ او ڈی، پنجابی نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں جج کے طور پر کام کیا۔

https://ecisveep.nic.in/

اس مقابلے میں سمسٹر پنجم کے موہت شرما نے پہلی، پلک منگوترا نے دوسری اور سمسٹر سوم کی ارشپریت کور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس دوران ووٹر آگاہی پروگرام کے معمول کے مطابق، سویپ پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 60 طلباء نے شرکت کی۔اس ریلی کو کالج کے پرنسپل نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وہیںریلی کے دوران طلباء نے عام لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرانے کے لیے نعرے لگائے۔

https://lazawal.com/?cat=7

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا