واشنگٹن، // گوگل کے ای میل پلیٹ فارم جی میل نے سروس ختم کرنے سے متعلق وائرل ہونے والے فرضی پیغام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سروس جاری رہے گی۔
جی میل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں کہا، "جی میل یہاں موجود رہنے والا ہے”۔
اس سے قبل جی میل کی جانب سے ارسال کردہ جعلی ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ سروس اگست 2024 میں بند کردی جائے گی۔
گزشتہ ستمبر میں، گوگل نے کہا تھا کہ جی میل جنوری 2024 سے صارفین کو بنیادی براؤزر ایچ ٹی ایم ایل ویو سے منسلک ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب جمعرات کے روز گوگل نے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل جیمنی میں لوگوں کی امیجنگ کی صلاحیت کو اس وقت تک معطل کر دیا جب تک کہ اس کی طرف سے AI ماڈل کا ایڈوانسڈ ورژن جاری نہیں کر دیا جاتا ہے۔