جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں یوگا مہوتسوا کا انعقاد

0
0

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یوگا کے موضوع پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈائریکٹوریٹ آف آیوش نے پی ایس پی ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گاندھی نگر کے تعاون سے جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں ڈاکٹر ارون گپتا، ڈاکٹر ارونہ بھٹ اور ڈاکٹر زینوکا گپتا نے ڈائرکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی رہنمائی میں 10 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب کے پیش خیمہ کے طور پر یوگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔تاہم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوات کی مسلسل حوصلہ افزائی اور تعاون کی وجہ سے یہ سرگرمی کامیاب ہوئی۔وہیںپروگرام کو ڈاکٹر زینوکا گپتا (میڈیکل آفیسر آیوش) نے اچھی طرح سے ترتیب دیا تھا۔ دریں اثناء خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یوگا کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 110 افراد نے پرجوش شرکت کی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر انوپما پنڈوترا، کنوینر ہیلتھ سنٹر کمیٹی کے ساتھ پروفیسر نرگس نیلوفر، ڈاکٹر شائستہ اعجاز، پروفیسر راحیلہ مشتاق، پروفیسر انوپما شرما (این ایس ایس پی او یونٹ 1)، پروفیسر سوگندھا مہاجن (این ایس ایس پی او یونٹ 2)، پروفیسر سمن بالا (اے این او این سی سی) و دیگران نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا