جی سی ڈبلیو پریڈ جموں میں شاعری پر ایک ہفتہ طویل بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح

0
0

شاعر، محقق، مترجم اور ماہرین تعلیم تخلیقیت اور شاعری کے تناظر میں اپنی زندگی کے تجربات پیش کریں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ کالج فار ویمن، پریڈ گراؤنڈ، جموں میں شاعری پر ایک ہفتہ طویل بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔جس کا انعقاد کالج کے ریسرچ ہب (موسیقی، فنون لطیفہ اور زبانوں) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ خیال مادری زبانوں کے عالمی دن (21 فروری) کے منانے سے پیدا ہوا۔ اسی طرح، ورکشاپ کا مقصد جموں و کشمیر کی علاقائی زبانوں بشمول ڈوگری، ہندی، اردو، گوجری، پنجابی، پہاڑی اور سنسکرت، مراٹھی، ملیالم، گجراتی اور انگریزی تک کی شاعری کا جشن منانا ہے۔ یہاں شاعر، محقق، مترجم اور ماہرین تعلیم تخلیقیت اور شاعری کے تناظر میں اپنی زندگی کے تجربات پیش کریں گے۔
وہیں ڈاکٹر للت مگوترا اور شری ڈی کے۔ وید (درشن درشی) نے ورکشاپ کے افتتاحی دن بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کے ساتھ ڈاکٹر ایس پی سرسوات، پرنسپل پی ایس پی ایس گاندھی نگر اور ڈاکٹر اویناش کمار گپتا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، جی سی ڈبلیو پریڈ بھی شامل تھے اور ڈاکٹر پریا نائر، شاعرہ بطورِ ریسورس پرسن شامل تھیں۔ استقبالیہ خطبہ ڈاکٹر ریتو مگوتراہیڈ شعبہ انگلش نے پیش کیا جس کے بعد ڈاکٹر جسمیت کور ہیڈ شعبہ میوزک کی رہنمائی میں موسیقی کے شعبے کے طلباء نے سرسوتی وندنا اور بسنت راگ گیان گایا۔اس موقع پر پروگرام کی کامیابی کے لیے ڈاکٹر ایس پی سرسوات نے منتظمین کو ان کے اقدامات کے لیے مبارکباد دی۔ ڈاکٹر ریتو مگوترا، مجموعی کنوینر، ڈاکٹر سکریتی شرما، کنوینر، ڈاکٹر ممتا شرما، شریک کنوینر، اور کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر جے وردھن، پروفیسر آرتی اور ڈاکٹر رندھیر کور نے اس بین الاقوامی تقریب کے انعقاد میں نمایاں تعاون کیا ہے۔
واضح رہے یہ ورکشاپ آرگنائزنگ سکریٹریوں: پروفیسر انورادھا کلسی، پروفیسر پوجا، ڈاکٹر گرپریت کور، پروفیسر گرویندر کور، ڈاکٹر رمیش چندر، ڈاکٹر شوکت، ڈاکٹر انو، اور ڈاکٹر بلقیس کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوئی۔ پروفیسر رینو انگورانہ، ڈاکٹر جسمیت کور، ڈاکٹر ارچنا دوبے، جموں یونیورسٹی سے ڈاکٹر پریتم سنگھ، ڈاکٹر لیاقت جعفری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر سے ڈاکٹر ترسیم ورکشاپ کی مشاورتی کمیٹی میں بیرونی اور اندرونی ممبران بھی شامل تھے۔ ورکشاپ کا شیڈول چودہ سیشنز پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ آن لائن منعقد کیے جائیں گے جن میں ورجینیا (یو ایس اے)، امرجیت چندن، لندن (یو کے)، ڈیوڈ ریز، ایکسیٹر (یو کے) جیسے مقررین اپنے خیالات پیش کریں گے اور آف لائن سیشنز بھی ہوں گے۔ جن میں ڈاکٹر پریا نیر، ڈاکٹر پشپندر سیال، پروفیسر کملجیت چودھری، ڈاکٹر جاوید راہی، سوامی انتر نیرو، مسز دیپ اندر، ڈاکٹر امیت رنجن، شری سربجیت گرچہ، ڈاکٹر ایاز رسول نازکی اور ڈاکٹر عرفان عارف بطور ریسورس پرسن شامل رہے گے۔ ورکشاپ میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور محققین شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ادب کے شائقین نے بھی اس ورکشاپ میں شرکت کے لیے بے تابی کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا