جی سی ڈبلیو پریڈنے بسنت پنچمی کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ کالج فار ویمن پریڈ گراؤنڈ کے پی جی ڈیپارٹمنٹ آف میوزک اینڈ کلچرل کمیٹی نے دوسرے دن بسنت پنچمی کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔وہیںبسنت پنچمی کے پرمسرت موقع کو منانے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں بہت ساری سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد طلباء میں ہندوستان کی بھرپور ثقافت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
وہیںاس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوات نے تمام سٹاف اور طلباء کو مبارکباد دی اور تہواروں کی اہمیت پر زور دیا۔موسیقی کے شعبہ کے طلباء نے راگ بہار اور بسنت میں روحانی ماحول کو جنم دینے والی کمپوزیشنز پیش کیں۔اس موقع پر طلباء نے نظمیں بھی سنائیں۔ ایچ او ڈی میوزک ڈاکٹر جسمیت کور کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا