جی سی ڈبلیوگاندھی نگر نے سویپ کے تحت ’ووٹ ڈالنا حق ہے یا فرض‘ کے موضوع پر مباحثہ مقابلہ منعقد کیا

0
0

 

کالج کے طلباءاور مقامی کمیونٹی میں اپنے حلقے کو جاننے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی

لازوال ڈیسک
جموںالیکٹورل لٹریسی کلب، گورنمنٹ کالج فار ویمن، گاندھی نگر، جموں کے تحت جاری سویپ سرگرمیوںکے ایک حصے کے طور پر’کیا ووٹ ڈالنا حق یا فرض‘ کے موضوع پرمباحثہ مقابلہ منعقد کیا۔اس مقابلے میں کل 15 طلباءنے حصہ لیا۔وہیں مقابلے کے جج پروفیسر بندو چب، پروفیسر سمن بالا اور پروفیسر سنیتا دیوی تھے۔

https://www.gcwparade.in/

اس موقع پر لیاقت جعفری نے اپنی شاندار موجودگی سے اس موقع پر انوکھی دلکشی پیدا کی۔ وہیںمقابلے کے فاتح گنوین کورنے اول پوزیشن حاصل کی، خیر النساءبھٹ نے دوسری اور نینا راجپوت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تاہم مباحثے کا مقابلہ ووٹر کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر مبنی ایک سرگرمی بھی منعقد کی گئی جس کا عنوان ”اپنے حلقے کو جانیں“تھا۔ اس سرگرمی کا مقصد کالج کے طلباءاور مقامی کمیونٹی میں اپنے حلقے کو جاننے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انتخابی شرکت اور باخبر فیصلہ سازی کو بڑھانا ہے۔تاہم کل 8 طلباءنے سرگرمی سے حصہ لیا اور معلوماتی پوسٹس شیئر کیں جن میں ڈوڈہ، کٹھوعہ، بلاور، وجے پور اور جموں سمیت ان کے متعلقہ اسمبلی حلقوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر کالج پرنسپل، ڈاکٹر ایس پی سرسوات نے شرکاءکی کوششوں کو سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔

http://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا