جی سی ای ٹی جموں نے ڈیو فیسٹ 2023 کی میزبانی کی

0
0

تقریب کا مقصد ٹیکنالوجی کی تعلیم میں جدت اور رابطے کو فروغ دینا تھا
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی جموں نے گوگل ڈویلپر گروپس کے تعاون سے ڈاکٹر سمیرو شرما، پرنسپل، جی سی ای ٹی، جموں کی سرپرستی میں ڈیو فیسٹ 2023 کا آغاز کیا۔ وہیںاس تقریب کا مقصد ٹیکنالوجی کی تعلیم کو آگے بڑھانا، اختراع کی ترغیب دینا، اور طلباء اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے درمیان انمول روابط قائم کرنا تھا۔جبکہ اس تقریب میں یوٹی بھر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جو اس دن کے لیے بنائے گئے آٹھ بصیرت انگیز سیشنز میں مشغول ہونے کے لیے شامل ہوئے تھے۔وہیں ان سیشنز، جن کی قیادت ممتاز مقررین نے کی جنہوں نے جدید ترین موضوعات کا احاطہ کیااورمعروف صنعتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مختلف مقررین نے شرکاء کے لیے متنوع سیکھنے کے تجربے اور اپنی مہارت کا اشتراک کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا