نوجوانوں کا عالمی دن نوجوانوں کی خوبیوں اور صلاحیتوں کو عزت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم :پروفیسر سمیرو شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، جموں نے ریڈ ربن کلب اور ہاسٹل ویلفیئر کمیٹی کے اشتراک سے آزادی امرت مہوتسو کے زیراہتمام’ انٹرنیشنل یوتھ ڈے‘ کو منانے کے لیے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا۔ یہ تقاریب کالج پرنسپل پروفیسر سمیرو شرما کی سرپرستی میں منعقد ہوئیں۔ اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا عالمی دن نوجوانوں کی خوبیوں اور ان کی صلاحیتوں کو عزت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جو وہ ایک قوم اور پوری دنیا کی ترقی کے لیے رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ دن ان کو درپیش چیلنجز کو بھی تسلیم کرتا ہے اور مسائل کو ختم کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ نوجوانوں کی طرف سے کمیونٹی کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ اور مختلف سماجی منصوبوں میں رضاکارانہ طور پر بہت زیادہ تعاون کیا جاتا ہے۔واضح رہیپہلی تقریب کیمپس اور ہاسٹل میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم تھی جس میںانجینئرسنجیو گپتا (کنوینر ریڈ ربن کلب) نے طلباء سے کہا کہ وہ عام لوگوں میں منشیات کی لت کے بارے میں بیداری پھیلائیں اور خود کو بھی منشیات کی لت سے دور رکھیں کیونکہ اس سے سماجی، جسمانی، جذباتی اور ملازمت سے متعلق مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ وہیںپروفیسر الطاف احمد (ہاسٹل وارڈن) نے بتایا کہ نشہ وہ ہوتا ہے جب آپ روک نہیں پاتے اور جب یہ آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کو ہر قسم کی مضر صحت شراب، تمباکو، منشیات وغیرہ سے پاک کرنے کی مہم ہے۔تاہم دوسری تقریب ’’نوجوانوں کے لیے سبز مہارت: ایک پائیدار دنیا کی طرف‘‘ کے موضوع پر پوسٹر سازی کا مقابلہ تھا۔