ریسورس پرسن نے ‘چھتیس گڑھ مین شاستریہ سنگیتکا وکاس ایوام اندرکلا سنگیت وشوا ودھیالے کا یوگدان‘کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
ہیرا نگرجی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگر کے شعبہ موسیقی نے سنٹرل زون آف انڈیا سے ’منتھن‘ کے تحت لیکچرز کی سیریز میں آٹھویں لیکچر کا اہتمام کیا۔ واضح رہے یہ پروگرام جموں و کشمیر سے کنیا کماری تک ایک آن لائن لیکچر سیریز ہے جس کا اہتمام ایک بھارت شریشت بھارت اور آزادی کا امرت مہوتسو @75 کے تحت کیا گیا ہے۔ آج کے لیکچر کا موضوع ‘چھتیس گڑھ مین شاستریہ سنگیتکا وکاس ایوام اندرکلا سنگیت وشوا ودھیالے کا یوگدان‘تھا۔اس لیکچر کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر ہمانشو سواروپ تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر (ڈاکٹر) پرگیہ کھنہ، پرنسپل، گورنمنٹ جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج، ہیرا نگرتھیں۔ انہوں نے آن لائن لیکچر سیریز کے اس آئیڈیا کو بے حد سراہا جس میں ملک بھر سے متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے ماہرین آنے والے دنوں میں شرکت کریں گے اور ثقافت اور موسیقی پر اپنی رائے کا تبادلہ کریں گے۔یاد رہے پروفیسر ڈاکٹر ہمانشو وِشوروپ کا تعلق گوالیر کے ایک باشعور اور معروف گھرانے سے ہے، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے گوالیر گھرانے کا گہوارہ تھا اور ہمیشہ رہا ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ میں شاستریہ سنگیتکا وکاس ایوام اندرا کلا سنگیت وشوا ودھیالے کا یوگدان کے موضوع کو بھرپور طریقے سے بیان کیا۔تاہم لیکچر کا آغاز سامعین اور ریسورس پرسن ڈاکٹر ارون کمار، سربراہ، شعبہ سوشیالوجی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جنہوں نے لیکچر کی کارروائی کو بھی سنبھالا۔ دریں اثناءویبنار میں ملک بھر سے طلباء، اساتذہ اور موسیقی کے شائقین نے شرکت کی۔