جی او سی وائٹ نائٹ کورپس اور میجر جنرل آر کے سچدیوانے این سی سی کیڈٹس سے ملاقات کی

0
0

این سی سی کیڈٹس کو اتحاد، نظم و ضبط، قیادت اور انضمام کے بارے میں جانکاری فراہم کی
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍16 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے میجر جنرل آر کے سچدیوا کے ہمراہ نگروٹہ میں واقع این سی سی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جموں اور بھدرواہ خطوں کے نوجوانوں کے ساتھ مشغول ہونا تھا زندگی کی اہم اقدار پر رہنمائی کرنا تھا۔واضح رہے یہ دورہ جموں اور بھدرواہ خطے کے کیڈٹس کے لیے بھدرواہ کمپنی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے کیمپ کے ساتھ موافق ہے۔وہیں دورے کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین اور میجر جنرل آر کے سچدیوا نے تقریباً 500 پرجوش کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی، انہیں اتحاد، نظم و ضبط، قیادت اور انضمام کے بارے میں بات چیت میں شامل کیا، اور مستقبل میں کامیابی حاصل کرنے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا