جی آر پی جموں کے اہلکاروں نے چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا

0
0

مشتبہ چور کے قبضے سے چوری کے تمام طلائی زیورات برآمد کیے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی آرپی جموں نے ایک چور کے انکشاف پر ملزم کے قبضے سے تقریباً 200 گرام وزنی طلائی زیورات اور تقریباً 13 لاکھ روپے 30000/ نقد رقم برآمد ہوئی۔ جہاں ایک مسافر نے بتایا کہ وہ ٹرین نمبر 12431 (اْدھم پور AC اسپیشل ایکسپریس) میں سفر کر رہی تھی اور ریلوے سٹیشن جموں پہنچ کر اس نے اپنے سونے کے زیورات کی جانچ کی اور تمام زیورات غائب پائے۔ اس نے بتایا کہ کچھ مشتبہ مسافر ریلوے اسٹیشن بڑی براہمنا ںپر ٹرین میں سوار ہوئے اور انہیں چوری میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ اس کی درخواست پر پولیس اسٹیشن جی آر پی جموں میں ایف آئی آر نمبر 15/2023 تحت سیکشن380 درج کی گئی۔ موہن لال کیتھ، ایس ایس پی ریلوے جموں کی ہدایت پر، محترمہ البینہ ملک ، ایس ڈی پی او ریلوے جموں کی مجموعی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ تمام مشتبہ افراد کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے۔ انسپکٹرنیاز احمد، ایس ایچ او پی ایس جی آر پی جموں کی بھرپور کوششوں سے اور ٹیم (ایس آئی ٹی) اس طرح تشکیل دی گئی، چوروں کے صحیح ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا۔ ایک انسپکٹر مدن لال شرما کی سربراہی میں جی آر پی ٹیم کو انبالہ سٹی ہریانہ میں تعینات کیا گیا، تاکہ ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جا سکے۔ ایک ملزم کو امبالہ سے گرفتار کر کے جموں لایا گیا جس نے دوسروں کے ساتھ اس کی شمولیت کو قبول کیا۔ اس کے انکشاف پر تمام چوری شدہ طلائی زیورات برآمد ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا