جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہگیر جاں بحق

0
112

سری نگر،//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں کشتی الٹنے سے 45سالہ ماہگیر جاں بحق ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح 45سالہ ماہگیر مچھلیاں پکڑنے کی خاطر جھیل ولر کی طرف جارہا تھا جس دوران کشتی الٹنے سے ماہگیر ڈوب گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس موجود ماہگیروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد پانی سے لاش باز یاب کی گئی۔
متوفی کی شناخت 45سالہ مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد ساکن بانڈی پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا