جھارکھنڈ میں خصوصی اخراجات مبصر مقرر

0
42

یواین آئی
نئی دہلی؍؍الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے آمدنی خدمات کے سابق افسر بی مرلی کمار کو خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا ہے ۔جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر کے مشورہ سے مسٹر کمار خفیہ اطلاعات ووٹر ہیلپ لائن پر موصول شکایات کی بنیاد پر انتخابات میں خرچ کی بہتر طریقے سے نگرانی اور کارروائی یقینی بنائیں گے ۔ ان شکایتوں میں ووٹروں کو پیسے اور شراب تقسیم کرنا وغیرہ شامل ہے ۔مسٹر کمار کو حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اور ویلور پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بھی خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا