جھارکھنڈ حکومت نے ہر طبقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیمیں اور پالیسیاں بنائی ہیں: ہیمنت سورین

0
0

رانچی، 15 اگست (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہر طبقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے اور پالیسیاں بنائی ہیں اور انہیں زمینی سطح پر نافذ کیا ہے مسٹرسورین نے آج یہاں یوم آزادی کے موقع پر رانچی کے مورہ آبادی گراؤنڈ میں قومی پرچم لہرایا اور پھر پریڈ کی سلامی لی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں ہماری حکومت نے ہر گاؤں اور ہر گھر تک پہنچ کر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے جھارکھنڈ کی ثقافتی شناخت اور جھارکھنڈی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں کی مٹی سے جڑی روایات کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ صدیوں سے استحصال اور محروم جھارکھنڈ کے قبائلیوں، پسماندہ طبقات اور دلتوں کو ان کا حق دلاکر انہیں یہ یقین دلایا ہے کہ جھارکھنڈ کی ترقی میں ان کی بھی برابر کی شراکت ہے۔ لیکن، اس ترقی کی راہ میں کئی چیلنجز بھی آئے۔

مسٹرسورین نے کہا کہ ہماری حکومت کے قیام کے فوراً بعد ہی کورونا وبا نے زندگی اور معاش کو بری طرح متاثر کیا۔ اس خوفناک آفت کے برے اثرات سے نکلنے میں ہمیں ڈیڑھ سے دو سال لگے۔ یہی نہیں بلکہ مفاد پرستوں سے متاثر کچھ ترقی مخالف عناصر کے ذریعہ جھارکھنڈ کی ترقی کی راہ میں بار بار پریشانیاں کھڑی کرنے کی بری کوشش بھی کی گئی، لیکن، عوام کے اٹل اعتماد اور بھروسے کی بدولت ہم نے ہر مشکلات اور رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مخالفین اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ارادوں میں مضبوطی، دل میں یقین اور نیتوں میں ایمانداری ہو تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں جھکا سکتی۔ اپنے حقوق اور عزت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنا ہماری روایت رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا