جگدگورو نے سماج کو نیکی اور عقیدت کا راستہ دِکھا یا:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں جگد گورو سری رامانوجا چاریہ سرسوتی بھنڈارام ڈیجیٹل لائبریری اور سری یدو گیری یاتھیرا جامٹھ برانچ کشمیر کا اِفتتاح کیا
کہا مٹھ کی کشمیر برانچ اور ڈیجیٹل لائبریری سے دستیاب لازوال حکمت کا خزانہ ہمیں ایک پُر اَمن اورہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کی ترغیب دے گا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاآج سری نگر کے شیو پورمیں جگد گورو سری رامانوجاچاریہ سرسوتی بھنڈارام ڈیجیٹل لائبریری اور سری یدوگیری یاتھیراجا مٹھ برانچ کشمیر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پراُنہوں نے اَپنے خطاب میں سری یدو گیری یاتھیرا جامٹھ اور جگد گوروسری رامانوجاچاریہ جی کے پیروکاروں کو مُبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جی نے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا ہے اور یقین دِلایا کہ وہ ذاتی طور پر مٹھ کی کشمیر شاخ کا دورہ کریں گے۔اُنہوں نے سماج میں جگد گورو سری راماناجاچاریہ کی بے پناہ خدمات کو یاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’سری رامانو جا چاریہ نے اَپنے فلسفے وششتادویتا سے محبت ، اَمن ، ہمدردی ، عالمگیر بھائی چارے اور سماجی مساوات کا درس دیا۔ اُنہوں نے معاشرے کو نیکی اور عقیدت کا راستہ دِکھایا۔‘‘اُنہوں نے سری رامانو جاچاریہ جی کے کشمیر کے ساتھ گہرے روحانی تعلق کو بھی اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جگدگورو نے’سری بھاسیہ‘ کی تحریر کے دوران برہماستراس پر بودھیان ورتی گرنتھا کا حوالہ دینے کے لئے کشمیر کا سفر کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ جب یہ ضخیم اور ان کا سب سے مشہور کام مکمل ہو اتو اُنہوں نے ایک بار پھرکشمیر کا دورہ کیا اور سری بھاسیہ کو ماںشاردا کو وقف کیا۔اُنہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں جموںوکشمیر کی ماضی کی عظمت شانِ رفتہ کو بحال کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کے عزم کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ہم جموںوکشمیر کی ثقافتی شناخت اور روحانی روایات کے احیاء کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس نے ہمیشہ تقریبا ً تمام بڑے مذاہب ، روحانی دھاروں کے بقائے باہمی کو فروغ دیا ہے اور دُنیا کو اِنسانیت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اَمن کے نظریات فراہم کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مٹھ کی کشمیر برانچ اور ڈیجیٹل لائبریری سے دستیاب لازوال حکمت کا خزانہ ہمیں ایک پُر اَمن اورہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کی ترغیب دے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مٹھ کی کشمیر برانچ میں طبی خدمات فراہم کرنے کے نیک اقدام کو سراہا۔ ایچ ایچ شری شری یدو گیری یاتھیرا جا نارائنا رامانو جیار سوامی جی نے مٹھ کی جانب سے سری یدو گیری یاتھیرا جامٹھ کی تعاون کے لئے لیفٹیننٹ گورنر اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔جگد گورو سری رامانوجاچاریہ نے دنیا کو اِتحاد، اَمن، مساوات، عقیدت کا پیغام دیا اور ہمیں سماج کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے کہا کہ سوامی جی کے خیالات اور تعلیمات کو دنیا تک پہنچنا چاہئے اور ہم نے پہلے ہی 2000 کتب کو ڈیجیٹلائز کر چکے ہیں۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ اُجالا سیگنس ہاسپٹل سری رامانو جا کلینک چلائے گا اور مفت طبی خدمات پیش کرے گا ۔بنگلور ماہرین مریضوں کو آن لائن خدمات بھی فراہم کریں گے ۔اِس موقعہ پر فوج ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، سری یدوگیری یاتھیرا جامٹھ کے اَرکان ، سنت اور جگد گورو سری رامانو جاچاریہ کے پیروکار موجو دتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا