جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رام بن نے کیاڈگری کالج گول و گھوڑاگلی کا دورہ

0
0

تعمیری کام کا لیا جائزہ ، ڈگری کالج پر جلد تعمیری کام بحالی کی دی یقین دہانی
لطیف ملک
گول؍؍آج گول میں ڈاکٹر کستوری لال سی پی او (جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ) نے ڈگری کالج گول کا اور مشہور تاریخی آثار قدیمہ گھوڑا گلی کا دورہ کیا جس دوران پرنسل ڈگری کالج گول ، سول سوسائٹی و معزز شہری بھی اْن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے موئلہ میں تعمیر ہو رہی ڈگری کالج کی دو منزلہ عمارت کا جائزہ۔ بھی لیا جہاں انہوں نے اس کی حالت کو جلداز بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ جو کالج کی اراضی ہے اس کی بھی چار دیواری کی جائے گی تا کہ کالج کی اراضی محفوظ رہ سکے اور یہاں پربہتر سہولیت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس دوران انہوں گول کے مشہور آثار قدیمہ گھوڑا گلی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے آثار قدیمہ کا بغور جائز ہ لیا اور وہیں انہوں نے کہا کہ اس پر اب کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اس موقعہ پر سول سوسائٹی نے جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ضلع رام بن کے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جلد از جلد ڈگری کالج گول کی عمارت پر دوبارہ تعمیری کام بحال کیا جائے گا اور انہوں نے بالخصوص جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ضلع رام بن اور پرنسپل ڈگری کالج گول کا شکریہ ادا کیا جو کالج کی تعمیر و ترقی میں کافی دلچسپی سے کام لے رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا