حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍جن ابھیان پروگرام کے 8 ویں دن جو کہ باوقار بیک ٹو ولیج پروگرام کی تیاری کا مرحلہ ہے، ضلع کٹھوعہ میں آؤٹ ریچ سرگرمیاں تیز ہوگئیں جہاں مختلف محکموں کے فیلڈ عہدیداروں نے اپنے ہدف کی فراہمی کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا۔محکمہ کانکنی نے آج ڈائریکٹر مائننگ، اوم پرکاش بھگت کی نگرانی میں سلسلہ وار تقریبات کا انعقاد کیا جنہوں نے ڈی ایم او آفس کٹھوعہ میں شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ای-مارکیٹ پلیس،شفافیت اور موثر خدمات کی فراہمی، ای چالان کے علاوہ دیگر اقدامات اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی جو مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وضع کیے گئے تھے۔ڈائریکٹر نے بھٹہ مالکان، لیز ہولڈرز اور سٹون کرشر ہولڈرز سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔محکمہ ریونیو نے اپنی ڈیلیور ایبلز سے متعلق اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں جن میں لینڈ پاس بکس کی تقسیم، وراثت میں تبدیلی اور عوام میں ای-سروسز کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔ ریونیو ٹیموں نے آج نگری بلاک کے کنگریال، تراف پین، کیراپل اور جمرال میں کیمپ لگائے۔محکمہ زراعت کٹھوعہ نے جن ابھیان کے تحت اپنی سرگرمیوں کی سیریز کے ایک حصے کے طور پر آج تحصیل ہیرا نگر کی شیرپور بالا اور چھن کھتریان پنچایتوں میں مستحقین میں 128 سوائل ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔ضلع صنعتی مرکز کٹھوعہ نے ‘جن ابھیان’ کے تحت بلاک مارہین کے پنچایت چڈوال میں (PMEGP) سے متعلق عوام میں بیداری لانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا۔رینج بنی میں پنچایت ایسو میں محکمہ جنگلات کے ذریعہ جن ابھیان شجرکاری مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں سرپنچ اور نائب سرپنچ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔محکمہ جل شکتی نے آج جن ابھیان پروگرام کے تحت کٹھوعہ ضلع کی اْچھاپنڈ، سیالانہ، دھنجسدھر، کھروٹے، نگروٹا گجرو، اپر راجولتا پنچایتوں میں اپنی ڈور ٹو ڈور ڈرائیو کے دوران پانی کی جانچ کے لیے فیلڈ ٹیسٹ کٹس تقسیم کیں۔جبکہ بلور دگن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام محکمہ سیاحت نے آج پنجتیرتھی سے بھدو تک ممکنہ ٹریکنگ روٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس کی کھوج کی جہاں ایگزیکٹوز، پی آر آئی اور مقامی لوگوں نے جن ابھیان کے تحت شرکت کی۔