جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں بند نہیں کرے گا : اسرائیلی وزیر دفاع

0
0

تل ابیب، //اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہےکہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی بھی ہوئی تب بھی اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں بند نہیں کرے گا۔ یہ کارروائیاں اس وقت تک تک جاری رہیں گی جب تک شمالی اسرائیل کے باشندے اپنے گھروں کو نہیں لوٹ جاتے۔

العربیہ کے مطابق گیلنٹ کا یہ بیان ایک ویڈیو کلپ میں سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو اسرائیل کی شمالی سرحد پر اسرائیلی افواج ٹھکانوں کے دورے کے دوران بنائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمال میں جنگ بندی کا کوئی بھی خیال "غلط” ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اگر حزب اللہ یہ مانتی ہے کہ جب جنوب میں جنگ بندی ہو گی تو ہم شمال میں جنگ روک دیں گے۔ یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ "جب تک ہم ایسی صورتحال تک نہیں پہنچ جاتے جہاں سے شمال کے لوگ بہ حفاظت واپس لوٹ سکتے ہیں، ہم حزب اللہ پر حملے جاری رکھیں گے‘‘۔

گیلنٹ نے کہا تھا کہ ان کی افواج لبنان کے ساتھ سرحد پر "بہت جلد کام شروع کر دیں گی” جہاں حزب اللہ کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے گیلنٹ کے حوالے سے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اپنے فوجیوں کو بتایا کہ شمالی اسرائیل میں دیگر فوجی تعینات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ بہت جلد کام شروع کر دیں گے۔ اس لیے شمال میں فورسز کو مزید تقویت دی جا رہی ہے۔ آپ کے قریب کی افواج میدان چھوڑ کر شمال کی طرف بڑھیں گی اور آنے والے حالات کی تیاری کریں گی”۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کارروائیوں کے لیے ریزرو فورسز کو بتدریج "تیار” کیا جائے گا اور انہیں مستقبل کی کارروائی کے لیے آرام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا