وزیر اعظم اوروزیر داخلہ سے این آئی اے کی انکوائری کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر مشن سٹیٹ ہڈ کے صدر سنیل ڈمپل نے یہاں دہرہ گلی علاقہ میں ہوئے انکائونٹر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو ہمارے سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہاکہ کس دروازے سے یہ جنگجو جموں وکشمیر میں داخل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر دہشت گردانہ حملوں کے خلاف سخت گیر احتجاج کیا ۔یہاں ایک احتجاجی ریلی میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے الزام لگایا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے۔ڈمپل نے اس سلسلے میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے این آئی اے انکوائری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پی ایم، ایچ ایم سے سوال کیا کہ عسکریت پسند ہماری سیکورٹی فورسز کو شہید کرنے، ٹارگٹ کلنگ کرنے اور جموں و کشمیر میں گولہ بارود بھیجنے کے لیے جموں کشمیر میں کس دروازے سے آ رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی فوج ہے، جو عسکریت پسندوں کی وردی میں تربیت یافتہ ہے جو پونچھ، کشمیر میں گھس کر حملے کرتے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم اوروزیر داخلہ سے این آئی اے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔