جنوری میں جی ایس ٹی کلیکشن1.72 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز

0
62

نئی دہلی، // جنوری 2024 میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن 172129 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو جنوری 2023 میں جمع کیے گئے 155922 کروڑ روپے سے 10.4 فیصد زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اب تک کی دوسری سب سے زیادہ ماہانہ وصولی ہے اور اس مالی سال میں 1.70 لاکھ کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی وصولی کے ساتھ تیسرا مہینہ ہے۔ حکومت نے آئی جی ایس ٹی وصولی سے سی جی ایس ٹی کو 43،552 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کو 37،257 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔
اپریل 2023 سے جنوری 2024 کی مدت کے دوران مجموعی جی ایس ٹی وصولی میں سال در سال 11.6 فیصد اضافہ ہوا (31.01.2024 کی شام 05:00 بجے تک) جو گزشتہ سال کی اسی مدت (اپریل 2022-جنوری 2023) میں 14.96 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 16.69 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
نیچے دیا گیا چارٹ موجودہ سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی آمدنی میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ اعداد و شمار آج شام 05:00 بجے (یعنی 31 جنوری 2024) ہیں۔ مہینے کے لیے حتمی وصولی زیادہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا