جنوبی کشمیر کے ڈکسم کوکرناگ میں دلدوز سڑک حادثہ

0
0

پانچ بچوں سمیت ایک ہی کنبہ کے 8 افراد جان بحق
ث ±ریہ مشتاق // شاہ ہلال
کوکرناگ // جنوبی کشمیر کے ڈکسم کوکرناگ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک ہی کنبہ کے 8 افراد جان بحق ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ بعد دپہر سنتھن کوکرناگ شاہراہ پر المناک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار اور پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک سویفٹ کار زیر نمبر JK03H-9018مڑواہ کشتواڑ سے ڈکسم کی اور آرہی تھی اور اس بیچ جونہی یہ ارشان ڈکسم کے قریب پہنچے تو یہاں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گاڑی گھری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ بچوں اور دو خواتین کی موت موقعہ پر ہی واقعہ ہوگئی۔ادھر حادثہ کا اطلاع ملنے کے فوراً بعد کوکرناگ انتظامیہ پولیس محکمہ ہیلتھ اور بچاو ¿ کاروائی ٹیمیں جاے موقعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سب ڈسٹرکٹ اسپتال کوکرناگ پہنچایا جہاں پر قانونی لوازمات پورا کرکے نعشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کی شناخت امتیاز احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر افروزہ بیگم زوجہ امتیاز احمد راتھر ،اریبہ امتیاز دختر امتیاز احمد راتھر، عنایہ جان دختر امتیاز احمد،ابان امتیاز ولد امتیاز احمد ،ریشما جان زوجہ ماجد احمد مصیب مجید ولد ماجد احمد، مشیل مجید ولد ماجد احمد ساکنان کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہیں۔تاہم پولیس نے معاملے کے نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ادھر جونہی یہ خبر آس پاس کے علاقوں میں پھیلی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا اور کشتواڑ علاقہ میں ہر ایک کی آنکھ نم تھی جبکہ خواتین سینہ کو بی کرتی ہوئیں گھروں سے باہر آئی۔ادھرسڑک کے اس المناک حادثے پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی،

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا