جنوبی کشمیر کے ترال میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک ، آپریشن جاری

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ مسلح تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جسے علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ہاینہ ترال میں مسلح تصادم جاری ہے۔ جیش محمد کے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔ ظاہری طور پر 2 کو ہلاک کیا جاچکا ہے‘۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ فوج ، ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کو سہ پہر کے وقت ترال کے ہاینہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ گاؤں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’سرچ آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں موجود جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جس رہائشی مکان میں جنگجو محصور تھے، کو سیکورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا