جنوبی ضلع پلوامہ کے فرسیپورہ علاقے میں انکاؤنٹر شروع

0
127

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فرسیپورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پلوامہ کے فرسیپورہ علاقے میں انکاﺅنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے جمعرات اعلیٰ الصبح کو پلوامہ کے فرسیپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر فائرنگ شروع ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا