جنوبی شام میں باغیوں کومدد دینے سے امریکہ کا انکار

0
0

یواین آئی
عمانامریکہ نے شام کے اہم باغی گروپوں کو اردن اور اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں مدد دینے سے انکار کر دیا ہے ۔امریکہ نے باغیوں کو واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں سرکاری حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی امداد کی توقع نہیں کرنی چاہئے ۔ امریکہ نے فری سیرین آرمی ( ایف ایس اے ) گروپوں کے رہنما¶ں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکی حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ آپ کو امریکہ کی طرف سے فوجی مداخلت کی امید یا توقع نہیں کرنی چاہئے ۔اس سے پہلے امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ساتھی روس کو خبردار کیا تھا کہ گزشتہ سال امریکہ اور روس کے درمیان’جنگ کی شدت میں کمی’ کو لے کر ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا اور اس کا سخت اور معقول جواب دیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا