ساؤ پاؤلو،// برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں طوفان اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 125 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور 756 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ریاستی شہری دفاع کی ایجنسی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
ریاست میں 29 اپریل کو بارش شروع ہونے کے بعد سے 3 لاکھ 39 ہزار 925 لوگ بے گھر ہوئے ہیں، 71 ہزار 398 لوگ پناہ گاہوں میں ہیں اور 497 میونسپلٹیوں میں سے 444 میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کی کوششیں اور بارش کے لیے موسمیاتی الرٹس جاری ہیں۔
ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری میں ہفتے کے روز ایک بار پھر بارش ہوئی۔