جنسی ہراسانی کیس: برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ پر سماعت ملتوی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍ قومی دارالحکومت کی ایک عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزام کو لے کر دائر چارج شیٹ پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔مسٹر سنگھ کے وکیل نے ان کی طرف سے عدالت میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ویبھو مہتا نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاملے کی سماعت 26 اگست کو صبح 11.30 بجے مقرر کی ہے اور درخواست گزار کے وکیل کی سہولت کے مطابق وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چارج شیٹ کی سماعت کرنے والے اے سی ایم ایم ہرجیت سنگھ جسپال آج چھٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اے سی ایم ایم کورٹ نے چارج شیٹ پرنوٹس لینے کے بعد مسٹر سنگھ اور ان کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کے خلاف 18 جولائی کو حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ اس سے قبل، 20 جولائی کو ان کی پیشی کے بعد، عدالت نے 25000 روپے کے ذاتی مچلکہ بھرنے کے شرائط کے ساتھ باقاعدہ ضمانت دے دی تھی۔ اب چارج شیٹ پر عدالت میں بحث ہونی ہے۔چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) مہیما رائے سنگھ نے 22 جون کو سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد چارج شیٹ کو سماعت کے لیے اے سی ایم ایم جسپال کی عدالت میں منتقل کیا تھا۔مسٹر سنگھ کے وکیل نے اپنے مؤکل کے خلاف پچھلی تاریخ پر الزامات عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاتھا کہ چونکہ ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 188 کے تحت کوئی منظوری نہیں ہے۔ لہٰذا ہندوستان سے باہر کئے گئے مبینہ جرائم کی سماعت اس عدالت کے ذریعہ نہیں کی جاسکتی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا