جندرہ پنچایت میں 65 لاکھ روپے کے میکاڈمائزیشن کا کام شروع

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پنچایت جندرہ کے لوگوں کے لیے بہتر سڑکوں کو یقینی بنانے کے لیے ضلع جموں کے بلاک ڈنسال کے پنچایت حلقہ جندرہ میں 65 لاکھ روپے کی لاگت سے میکاڈمائزیشن کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔پنچایت ہیڈکوارٹر جندرہ سے تنینہ اور بس اسٹینڈ جندرہ سے چکی منڈی تک سڑکوں کی میکڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا اور ان سڑکوں پر بلیک ٹاپنگ کی کل لاگت بالترتیب 50 لاکھ اور 15 لاکھ روپے تھی۔بلیک ٹاپنگ کے کاموں کا آغاز آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر انیل شرما نے پی آر آئی کے منتخب نمائندوں اور پنچایت جندرہ کے سرکردہ لوگوں کی موجودگی میں کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انیل شرما نے جموں و کشمیر کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس موقع پر موجود مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ شرما نے جندرہ پنچایت کے رہائشی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں دو بار خدمت کرنے کا مینڈیٹ دیا۔پروگرام میں شرکت کرنے اور اس موقع پر خطاب کرنے والے نمایاں افراد میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گنگا دت شرما، رنجیت سنگھ جموال اور چندرمولی شرما، اونکار سنگھ جموال، پنکج سنگھ جموال، سوم دت شرما، اونکار سنگھ جموال، بودھ راج، کیمت راج، روی کمار ،نورجمال، سائی دین، لیاقت علی، جناد علی اور مختار علی شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا