جنتاکاموڈجانیں گے؟  23 جون کوپریڈمیں ہوگااجتماع،امیت شاہ کریں گے خطاب

0
0
یواین آئی
 
جموں؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ 23 جون کو جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کا دورہ کرکے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی 65 ویں برسی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی جن سبھا سے خطاب کریں گے۔ یہ پی ڈی پی بی جے پی اتحاد ختم ہونے کے بعد بھاجپا کے کسی قومی سطح کے لیڈر کا پہلا دورہ جموں ہوگا۔ شیاما پرساد مکھرجی جموں وکشمیر کا بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کا مطالبہ کررہے تھے اور 23 جون 1953 ء کو دوران حراست فوت ہوگئے تھے۔ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں شیاما پرساد مکھرجی کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا ’شیاما پرساد مکھرجی نے جموں وکشمیر کے بھارت میں مکمل انضمام کے لئے مہم چلائی تھی۔ وہ 23 جون کو سری نگر میں ملک کے مفاد کی خاطر جاں بحق ہوئے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال 23 جون کو پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔ بی جے پی نے اس سال 23 جون کو جموں میں ایک بڑا پروگرام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس میں پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ شاما پرساد مکھرجی کے مشن کو آگے بڑھانا اور جموں وکشمیر میں قومیت کو فروغ دینا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جن سبھا میں پارٹی کے دیگر لیڈران بھی شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس میں موجود بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا ’یہ ریلی شام کو قریب چار بجے منعقد ہوگی۔ امیت شاہ جی نے خود اس پروگرام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی‘۔ کویندر گپتا نے مزید کہا کہ بی جے پی نے پہلے ہی 2019 کے عام انتخابات کے لئے کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’بی جے پی 2019 کے عام انتخابات کے لئے کام کررہی ہے۔ پورے ملک میں ہمارے 11 کروڑ اراکین ہیں۔ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے‘۔ 
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا