جناب واجد اختر صدیقی کی کتاب ‘نقش تحریر’ کی تقریب رسم اجرا

0
0

گلبرگہ://: ڈاکٹر انیس صدیقی ،معتمد کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی اردو ہند(شاخ) گلبرگہ کے زیر اہتمام معروف ادیب و شاعر جناب واجد اختر صدیقی کی چوتھی تصنیف، گلبرگہ کی ممتاز ادبی شخصیتوں پر تحریروں کے مجموعے ‘نقشِ تحریر’ کی تقریب رسم اجرا،اتوار، 28جنوری2024 ،ساڑھے دس بجے صبح، بہ مقام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو،انجمن کامپلیکس ،اسٹیشن روڈ ،گلبرگہ منعقد ہوگی۔
رسم اجرا محترمہ کنیز فاطمہ معزز ایم ایل اے کلبرگی (شمال) انجام دیں گی۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سےشری ششیل جی نموشی معزز ایم ایل سی، کلبرگی،پروفیسر حمید سہروردی(گلبرگہ)، ڈاکٹر رؤف خیر (حیدرآباد)، جناب محبوب خان اصغر (حیدرآباد) شرکت کریں گے۔جناب امین مختار احمد،سپرنٹنڈنگ انجنیئر ،پی ڈبلیو ڈی، بیلاری،جناب سید نظیر الدین متولی، ضلعی صدر، کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مینارٹی ایمپلائز اسوسی ایشن، کلبرگی،جناب عبدالوہاب ضلعی صدر، کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مینارٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن،کلبرگی، جناب شیخ مجیب، صدر، کرناٹک اسٹیٹ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن، کلبرگی (شمال)،جناب نصرت محی الدین پٹیل، ڈپیوٹیٹڈ لکچرر،ایس ٹی بی ٹی کلبرگی، ڈاکٹر ظہیر شیخ، مینجنگ ڈائریکٹر، فارچون اسکول،کلبرگی،جناب منظور وقار،ڈاکٹر غضنفر اقبال اور جناب ساجد علی رنجولوی، صدر ،ووددھا ادیش سماج سیوا سمیتی، گلبرگہ بہ حیثیت مہمانان اعزازی شریک رہ کر کتاب ‘نقش تحریر’ پر اظہار خیال کریں گے۔اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین،صدر،انجمن ترقی اردو ہند (شاخ) گلبرگہ فرمائیں گے۔جناب شاہ نواز شاہین، جناب خواجہ پاشاہ انعام دار (نائبین صدر) ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر (معتمد تنظیمی) ، جناب محمد مجیب احمد (خازن)،عہدیداران و اراکین انجمن نے ادب دوست احباب سے اس تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا