جمہوریہ کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو آئین کی معلومات ضروری : جسٹس رمنا

0
0

اعلیٰ ترین دستاویز، ہمارا آئین ہندوستانی آبادی کے ایک بہت ہی چھوٹے سے حصے کے علم تک ہی محدود ہے
یواین آئی

رائے پورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے آج کہا کہ جمہوریہ آئین سے چلتی ہے اور یہ تب ہی مضبوط ہوگی جب اس کے شہریوں کو آئین کے بارے میں معلوم ہوگا۔ جسٹس مسٹر رمنا نے ہدایت اللہ نیشنل لاءیونیورسٹی (ایچ این ایل یو) کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ اعلیٰ ترین دستاویز، ہمارا آئین جو جدید آزاد ہندوستان کی امنگوں کی وضاحت کرتا ہے، قانون کے طلبائ، ماہرین قانون اور ہندوستانی آبادی کے ایک بہت ہی چھوٹے سے حصے کے علم تک ہی محدود ہے … آئین ہر شہری کے لیے ہے اور ہر فرد کو اس کے حقوق اور فرائض سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قانون کی حکمرانی اور آئین کے ذریعے سماجی تبدیلی کے حصول میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے طلباءسے کہا کہ ان کی کوشش ہونی چاہیے کہ آئینی دفعات کو آسان الفاظ میں بیان کریں اور اس کے اخلاق کو ذہنوں میں بسائیں۔ قانونی پیشے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نوجوان جو کہ پہلی نسل کے وکیل ہیں اپنی محنت اور عزم سے اس پیشے میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، روایتی انداز میں نہ سوچیں۔ لیک سے ہٹ کر سوچنا شروع کریں۔جسٹس مسٹر رمنا نے کہا کہ ایک وکیل کو آل راو¿نڈر، ایک لیڈر اور تبدیلی لانے والا ہونا چاہیے۔ علم اور معلومات سب سے بڑا اثاثہ ہیں جو کسی کے پاس ہو سکتا ہے۔ میرے زندگی کے تجربے نے مجھے سکھایا ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ وکلاءوہ ہوتے ہیں جو تاریخ، سیاست، معاشیات اور اپنے اردگرد ہونے والی دیگر سماجی اور سائنسی ترقیوں سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وکیل کو ایک سادہ سول قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق تنازعات سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہئے، جس میں آئینی اہمیت کے مسائل سے لے کر آئی ٹی سے متعلق جرائم تک شامل ہیں۔ وکیل محض عدالت کے سامنے نمائندہ نہیں ہوتا۔ صرف ایک قانون کو جاننا طویل مدت میں آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے گاہک آپ سے کاروبار، معاشرے یا یہاں تک کہ کھیلوں کے مختلف پہلوو¿ں سے آگاہی کی توقع کر سکتے ہیں۔جسٹس مسٹر رمنا نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت جوڈیشل کمیونٹی کے بجٹ اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق تمام ضروریات کا پورا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور چھتیس گڑھ عدلیہ کو بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں ایک سرکردہ ریاست کے طور پر ابھرے گا۔انہوں نے چھتیس گڑھ میں قانونی تعلیم کی ترقی میں فعال تعاون کرنے پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو مبارکباد دی اور ریاست کے لوگوں کو اچھی حکمرانی فراہم کرنے کے لیے ان کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہدایت اللہ نیشنل لاءیونیورسٹی کے جرنل لاءاینڈ سوشل سائنس کے چھٹے ایڈیشن کا اجراءکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹر بگھیل نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباءمیں ڈگریاں تقسیم کیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کانووکیشن میں دو اسکالرز کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ کل 23 طلباءکو 66 گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ سال 2020 بیچ کے انکت پال 6 طلائی تمغوں کے ساتھ اور سال 2021 بیچ کی پلوی مشرا 11 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر ٹاپر رہیں۔ کانووکیشن کی صدارت سپریم کورٹ کے جسٹس ایس عبدالنذیر نے کی۔ کانووکیشن میں سپریم کورٹ کے جسٹس بی وی ناگرتنا بھی موجود تھے۔چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ہدایت اللہ نیشنل لاءیونیورسٹی کے چانسلر اروپ کمار گوسوامی اور آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت مشرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر قانون محمد اکبر اور قبائلی بہبود کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر پریم سائی سنگھ ٹیکم بھی کانووکیشن میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا