جموں یونیورسٹی کے گریجویشن نتائج میں ہمالین ڈگری کالج کے طلباء نے پھر بازی ماری

0
0

ہمالین ڈگری کالج راجوری نے سائنس اور آرٹس دونوں سبجیکٹیس میں تاریخ رقم کی
عمرارشدملک
راجوری؍؍جموں یونیورسٹی نے گریجویشن کے نتائج کا اعلان کیا جس میں ایک بار پھر سے ہمالین ڈگری کالج راجوری کے طلباء نے تاریخ رقم کر کے اپنا، کالج اور خاندان کا نام روشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق گریجویشن کے نتائج میں ہمالین ڈگری کالج راجوری نے صوبائی سطح پر سائنس سبجیکٹ میں پہلی، چوتھی اور چھٹی پوزیشن حاصل کی اور آرٹس میں پہلی، چھٹی اور آٹھویں پوزیشن حاصل کر کے کالج اور خاندان کا نام روشن کیا۔ وہیں طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمالین ڈگری کالج راجوری میں ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ خود کو ثابت کرنے کے موقعے بھی فراہم کرتا ہے جس سے ہمیں خود پر یقین اور ہمت بھی پیدا ہوتی ہے۔ اس موقع پر ہمالین ڈگری کالج راجوری منیجمنٹ نے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے بہترین تعلیم ضروری ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم بچوں کو بہترین مستقبل کے لئے بہترین تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا