جموں یونیورسٹی کے طلباء نے سرکار کے لینڈ آرڈر پر تنقید کی

0
0

آرڈر واپس نہیں لیا گیا تو ہم تمام طلباء سڑکوں پرُاُتریں گے:مرتضیٰ حسین
شاہ نواز
جموں؍؍جموں وکشمیر یی ٹی انتظامیہ کے سٹیٹ لینڈ، روشنی لینڈ و کاچرائی کی اراضیوں کو 31 جنوری سے پہلے قبضہ ہٹانے کے حکم نامے کو لے کر جموں یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے آج پریس کلبجموں اس حکم نامہ کی سخت تنقید کی۔ مرتضیٰ حسین کی سربراہی میں یونیورسٹی کے طلباء نے کہا کہ مودی جی کی بھاجپا سرکار تو دعویٰ کرتی ہے کہ ’’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ،سب کاوشواس‘‘،تو پھر کہاں گیا وہ وکاس؟ یہی وکاس کیا جا رہا ہے کہ جموں وکشمیر کے غریب لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے؟۔ طلباء نے ایل جی انتظامیہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سرکار کا کام ہے کہ غریبوں کی تحفظ و فلاح وبہبود کے لئے کام کرے لیکن ہماری یوٹی انتظامیہجموں وکشمیر کے غریب و مفلس لوگوں کے آشیانوں کو اُجاڑ کر اپنی تانہ شاہی بنانا چاہتی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء نے جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے یہ حکم نامہ واپس نہیں لیا تو آج پریس کلب میں ہیں اور آنے والے کل سے تمام سٹوڈینٹس سڑکوں پر ہونگے اور پھر سرکاری کو دکھائیں گے کہ طلباکی طاقت کیا ہوتی ہے جس پر سرکاری کو قابو پانا مشکل ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا