جموں ہوائی اَڈے کی توسیع کیلئے ٹائم لائنز پر عمل کریں:اعجاز اسد

0
0

کہاائیرپورٹ بائونڈری کے 100 میٹر کے اندر تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ (سی اے ڈی) محمد اعجاز اَسد نے جموں ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔ائیرپورٹ اَتھارٹی کے اَفسران نے سیکرٹری کو جموں ہوائی اڈے کی توسیعی کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے جانکاری دی۔ اُنہوں نے اَب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں بتایا کہ ڈھانچہ ہٹانے ، زمین پر قبضے اور دیگر مسائل زیر اِلتوا ٔہیں۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ رُکاوٹوں کو دور کریں اور اِس پروجیکٹ کو بروقت تکمیل کے لئے کام کی رفتار میں تیزی لائیں۔ اُنہوں نے اینمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ مویشیوں کو بیلی چرانہ سے چٹھہ کے نئے فارم میں منتقل کیا جائے جبکہ پولٹری کو مقررہ مدت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔محمداعجاز اسد نے متعلقہ حکام سے کہا کہ ائیرپورٹ بائونڈری کے 100 میٹر کے اندر تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے اور توسیع سے متاثر ہونے والی رہائشی عمارتوں کے عوض معاوضہ اَدا کیا جائے۔سیکرٹری نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ تمام رُکاوٹوں اور رُکاوٹوں کو حل کرنے کے لئے ان کے دفتر کو مطلع کیا جائے۔پروجیکٹ ہیڈ نے سیکرٹری کو موبلائزیشن، سوئیل ٹیسٹنگ سروے، اب تک تیار کی گئی اِنجینئرنگ ڈرائنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کو متوازی طور پر دو الگ الگ حصوں میں عملایا جارہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ منصوبہ مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل ہوجائے۔میٹنگ میں ڈائریکٹراے آے آئی جموں ایئرپورٹ ایس کے گرگ، ڈی جی ایم اے اے آئی گنیش شرما، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی اَشونی کمار، ایس پی جموں ساؤتھ اَجے شرما، ایڈیشنل سیکرٹری سول ایوی ایشن ودوشی کپور، جوائنٹ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری ڈاکٹر رمن گپتا اور محکمہ سول ایوی ایشن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا