ڈوگرہ چوک میں لگایا ناکہ،چلان کاٹے اور ہیلمٹ بھی کئے تقسیم
شلپا ٹھاکر
جموں آئی جی پی بسنت کمار رتھ کی بطور ٹریفک آئی جی پی تعیناتی کے بعد جہاں ٹریفک نطام میں سدھار دیکھنے کو ملا ہے وہیں محکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے اہلکار اور آفیسر بھی چوکنے ہو چکے ہیں اسی سلسلہ میں ڈوگرہ چوک جموں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ناکا لگایا گیا جہاں عوام میں بیداری لانے کے سلسلہ میں ڈرائیوروں کو چلان کاٹنے کے ساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ پہنے ڈرائیوروں کو ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔واضح رہے جموں کے ٹریفک نظام میں جہاں ایک جانب کافی سدھار بھی دیکھنے کو ملا ہے وہیں دوسری جانب اس نظام کی مزید بہتری کیلئے محکمہ کی جانب سے کئی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک نظام کو قابو میں کر ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔