جموں کے سندر بنی سیکٹر میں انکائوںٹر جاری، تین ملی ٹنٹ پھنسے ہونے کا امکان

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں، // جموں کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پیر کی صبح ملی ٹنٹوں کی طرف سے فوجی گاڑی پر فائرنگ کے بعد چھڑنے والے انکائونٹر میں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے سندر بنی سیکٹر میں بٹل کری جوگون علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیر کی صبح ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Sunderbani
پولیس نے بتایا: ’ اکھنور کے سندربنی سیکٹر کے کھوور علاقے میں آسن مندر میں بٹل کے قریب تین دہشت گردوں کو دیکھا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے آرمی ایمبولینس پر کچھ راؤنڈ فائرنگ کئے جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا: ’دہشت گردوں نے تلاشی ٹیم پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ میں اپنی طرف سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ محاصرہ کیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’سندر بنی سیکٹر کے اسن علاقے کے نزدیک آج صبح دہشت گردوں نے فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی‘۔
انہوں نے کہا: ’جوانوں کی فوری جوابی کارروائی اس کوشش کو ناکام بنا کر کوئی جانی نقصان نہ ہونے کو یقینی بنایا‘۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا