جموں کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں 17 جنوری تک مزید توسیع

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے گرمائی زون کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی ہے۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکنامے کے مطابق گرمائی زون کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے سرمائی تعطیلات میں 17 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ اس مدت کے دوران اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرکے اس کو 11 بجے سے 3 بجے تک کیا گیا ہے۔قبل ازیں سرد یوں کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں دو بار توسیع کی گئی تھی۔نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث حکام نے پہلے ان تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کی تھی جبکہ بعد ازاں سردیوں کے زور کے پیش نظر ان میں مزید اضافہ کرکے ان کو 12 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ جموں میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا