جموں کی مسلم اقلیت فرقہ پرستوں کے نشانے پر: پیپلز مومنٹ

0
59

مسلم اقلیتوں کو طرح طرح سے تختہءمشق بنایا جا رہا ہے:میر شاہد سلیم
لازوال ڈیسک
راجوری جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے خبردار کیا ہے کہ صوبہ جموں میں فرقہ پرست عناصر ایک بڑی سازش کے ذریعے مسلم اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کا مقصد انہیں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیر مین میر شاہد سلیم نے پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں جنہیںکچھ سیاسی شخصیات اور جماعتوں کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے جموں میں بڑے پیمانے پر فرقہ ورانہ کشیدگی پھیلا رہی ہیں جسے اگر وقت پر روکا نہ گیا تو ایک بہت بڑے فساد کی صورت میں رونما ہو سکتا ہے۔ میر شاہد سلیم نے کہا موجودہ مخلوط سرکار کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد سے مسلم اقلیتوں کو طرح طرح سے تختہءمشق بنایا جا رہا ہے ۔کہیں انہیں جنگلاتی اراضی کو خالی کرنے کے نام سے اپنے آشیانوں سے کھدیڑا جا رہا ہے تو گائے کی توہین کرنے کے عوض مارا پیٹا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا جنوری کے مہینے میں ضلع کھٹوعہ کے ہیرا نگر کے علاقے میںآصفہ کی آبروریزی اور قتل کرنے کے انسانیت سوز واقع کے پیچھے بھی کچھ اسی طرح کے محرکات کار فرما تھے جس کا اعتراف پولیس کی تحویل میں موجود ملزمان پہلے ہی کر چکا ہےں انہوں نے کہا ریاستی پولیس کے تفتیشی ادارے کرائم برانچ کی جانب سے جموں کشمیر ہائی کورٹ کو پیش رپورٹ میں یہ بات واضح طور سے بتائی گئی ہے کہ معصوم آصفہ کے ریپ اور قتل کا مقصد علاقے میں آباد ٹرائبل آبادی کے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر کے انہیں وہاں سے بھاگنے پر مجبور کرنا تھا۔جس سے یہ واضح ہو جاتا فرقہ پرست عناصر اپنے ناپاک منصوبوں کی انجام دہی کے لئے کس حد تک جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس انسانیت سوز واقعے کو بھی ان فرقہ پرستوں نے قوم پرستی کا لبادہ چڑھا لیا ۔جب ہندو ایکتا منچ کے بینر تلے ملزمان کے حق میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی ۔حریت رہنما نے کہا بھارت کی طرح اب جموں کشمیر میں بھی مسلم دشمن قوتیں قوم پرستی کے نام پر جرائم کا ارتکاب کرتی ہیں اور اس پر طرہ ءیہ کہ سیاست دان اور پولیس انتظامیہ کھلے عام ان مجرموں کی حمایت کرتی ہیں ۔ حریت رہنما نے خبردار کیا کہ اگر ایسے عناصر کی اسی طرح پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو معاشرہ اقانونیت اور افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا