جموں کشمیر کے حقوق کے تحفظ کےلئے اپنی پارٹی نے تمام جماعتوں سے اتحاد کی اپیل دہرائی

0
0

جموں و کشمیر کو بے اختیار بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار؛ ریاست کے درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی نے آج جموں و کشمیر کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی اپنی حالیہ اپیل دہرائی ہے۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی صدر دفتر پر آج ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جموں کشمیر کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی اور عوامی مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔بیان کے مطابق، ”اجلاس کے دوران، پارٹی رہنماو ¿ں نے جموں کشمیر کو بے اختیار بنائے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان لیڈران نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی اپنی حالیہ اپیل کو دہرانا چاہیے۔“
یاد رہے، اپنی پارٹی نے حال ہی میں تمام جماعتوں سے جموں و کشمیر کے آئینی حقوق بشمول ریاست کا درجہ کی بحالی کےلئے اتحاد کرنے کی استدعا کی تھی۔بیان کے مطابق، ”آج کی میٹنگ میں، پارٹی رہنماو ¿ں نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں حالیہ ترامیم پر ایک بار پھر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان ترامیم سے جموں و کشمیر میں ایل جی کے اختیارات میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنی پارٹی کو خدشہ ہے کہ ایل جی کے اختیارات میں اضافہ بالآخر ریاست کو کمزور کر دے گا، اسمبلی کا اختیار کم کر دے گا اور مستقبل میں منتخب حکومت کو کمزور ہوگی۔“بیان کے مطابق، ”پارٹی رہنماوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر اور اس کے عوام کے وسیع تر مفادات کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان اتحاد کی اپنی اپیل کا اعادہ کرے گی۔ اس لیے اپنی پارٹی جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہے کہ وہ آگے آئیں اور جموں و کشمیر کے مفادات کی خاطر متحد ہوجائیں۔“
اپنی پارٹی نے کہا ہے، ”ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو بھول کر جموں و کشمیر اور اس کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہوجانے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک نازک وقت ہے۔ اگر ہم اپنے حقوق کی حفاظت کےلئے اس وقت متحد نہ ہوئے تو پھر کبھی نہیں ہوسکیں گے۔ جموں و کشمیر کے عوام ایک کمزور اسمبلی یا بے اختیار منتخب حکومت کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عوامی مسائل اور شکایات کو مو ¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لیے، جموں و کشمیر کو ایک مضبوط اسمبلی اور ایک قابل حکومت کی ضرورت ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اس اہم وقت پر مل کر اپنی آواز بلند کریں۔اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کی۔ اجلاس میں غلام حسن میر کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ا ±ن میں نائب صدر ظفر اقبال منہاس، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، چیف کوآرڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، صوبائی نائب صدر کشمیر جگموہن سنگھ رینہ، سٹیٹ سکریٹری اور ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، سٹیٹ کنوینر حاجی پرویز احمد، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر بارہمولہ شبیر احمد شاہ، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر بانڈی پورہ شفاعت کاظمی، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، سینئر رہنما امتیاز پرے، صوبائی سیکریٹری نور محمد بٹ، سینئر رہنما قاضی عمر فاروق، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا