جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی پارٹی کا ساتھ دیں:غلام حسن میر

0
58

کنزر میں پارٹی کنونشن سے خطاب کیا،بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران اور کارکنان کی شرکت
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی پارٹی کا ساتھ دیں اور اسے مضبوط بنائیں۔ وہ آج لال پورہ کنزر میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، غلام حسن میر نے کہا، ’’اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے پْر عزم ہے۔ ہم جموں کشمیر کی ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔‘‘انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ وہ جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی اور ترقی کے اپنے ایجنڈے کو نافذ کر سکے۔اس موقع پر پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں میں ڈی ڈی سی کنزر شیخ نذیر احمد، صوبائی سیکرٹری آفتاب بیگ، زونل صدر عبدالمجید کھانڈے، بلاک صدر کنزر عبدالکریم ڈار اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا