جموں کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں اور پنچایتوں کی معیاد 9جنوری کو ہوگی ختم

0
0

مالی اور انتظامی اختیارات بلاک ڈیولپمنٹ آفیسروں اور پنچایت سیکرٹریو ں کے سونپنے یا ایڈمنسٹریٹروں کی تقرری کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ، حمتی اعلان جلد ہی متوقع
ایس این این
سرینگربلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں اور پنچایتوں کی معیاد 9جنوری کو ختم ہونے کے سلسلے میں مالی اور انتظامی اختیارات بلاک ڈیولپمنٹ آفیسروں اور پنچایت سیکرٹریو ں کے سونپنے یا اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹروں کی تقرری کا منصوبہ بھی حکومت کے زیر غور ہے اور اس ضمن میں جلد ہی حمتی فیصلہ لیا جائے گا جس کے بعد نا ضابطہ طو رپر حکمنامہ بھی جاری ہوگا ۔ سٹا ر نیوز نیٹ ورک کے مطابق 9 جنوری کو بی ڈی سی اور پنچایتوں کی معیاد ختم ہونے والی ہے اور اس سلسلے میں ان کے اختیارات دینے کے حوالے سے ایک تجویز انتظامی محکمہ کے پاس پڑی ہے اور اس پر جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا ۔ 77 اربن لوکل باڈیز کے بعد،4291 پنچایتوں اور 310 بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں (بی ڈی سی) کی مدت 9 جنوری کو ختم ہو جائے گی اور افسران کو ان کے مالی اور انتظامی اختیارات دینے کا حکومتی فیصلہ چند دنوں میں اعلان متوقع ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں دو اختیارات زیر غور ہیں جن میں بلاک ڈیولپمنٹ آفسروں ( بی ڈی اوز ) اور پنچایت سیکرٹریوں کو اختیارات دینا یا حکومت کی طرف سے ایڈمنسٹریٹرس کی تقرری شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بی ڈی سی اور پنچایتوں کو اختیارات دینے کی تجویز آخری مرحلے میں ہے۔ اختیارات یا تو بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران اور پنچایت سیکر ٹریوں کو جائیں گے یا پھر حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین کا تقرر کر سکتی ہے تاکہ انتخابات ہونے تک پنچایتوں اور بلاکس کی ترقی متاثر نہ ہو۔پنچایتیں اور بی ڈی سی عام طور پر اگلے مالی سال کے بجٹ کو مارچ کے مہینے میں حتمی شکل دیتے ہیں جب ان کی گرانٹس یوٹی کے سالانہ بجٹ میں وزیر خزانہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کی جاتی ہیں اور جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے منظوری دی جاتی ہے۔جموں و کشمیر میں کل 310 بی ڈی سی اور 4291 پنچایتیں ہیںتاہم حکام کے مطابق، صرف 280 بی ڈی سی مکمل طور پر اپنی جگہ پر ہیں۔ تقریباً 25,000 سرپنچ اور پنچ ہو سکتے ہیں۔ جب کہ سرپنچ اور پنچ اپنی پانچ سالہ میعاد 9 جنوری کو مکمل کریں گے، بی ڈی سی کی میعاد اچانک اسی دن ختم ہو جائے گیدریں اثنا، ریاستی الیکشن کمشنر بی آر شرما نے پنچایتوں کی ووٹر فہرستوں کی سالانہ نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔ایس ای سی کے جاری کردہ حکم کے مطابق، پنچایتوں کی فہرستیں 15 جنوری کو شائع کی جائیں گی۔ رائے دہندگان کے دعوے اور اعتراضات 5 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔ حتمی فہرستیں 26 فروری کو شائع کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا