جموں کشمیر عوامی کانفرنس نے پارلیمانی اانتخابات میں اپنی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کیا

0
80

پارٹی صدر ثاقب رحمان مخدومی نے بطور آزاد اْمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ جموں کشمیر عوامی کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کوحمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں عوامی کانفرنس کے صدر ثاقب رحمان مخدومی نے بطور ا?زاد اْمیدوار سرینگر پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لئے اپنی نامزدگی واپس لی ہے۔ عوامی کانفرنس کے عہدیداروں بشمول ثاقب رحمان مخدومی، جنرل سیکرٹری فیاض قادری، نائب صدر ریاض احمد راتھر، ضلع صدر سرینگر جان محمد، سیکرٹری شوکت احمد میر، ایڈوائزر پرویز احمد شیخ اور دیگر لیڈران نے سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر ، صوبائی صدر محمد اشرف میر جو پارلیمانی انتخابات کیلئے سرینگر حلقے کے اْمیدوار بھی ہیں، بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران عوامی کانفرنس کے رہنماؤں نے بتایا کہ ان کی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کو سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، عوامی کانفرنس کے صدر ثاقب رحمان مخدومی نے کہا، ’’میں نے اپنی پارٹی کی حمایت کرنے کے لیے سرینگر کے حلقہ سے بطور ا?زاد اْمیدوار اپنا نام واپس لیا ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر کے عوام کے وسیع تر مفاد میں اپنی پارٹی کو ووٹ دینے اور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہم امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی پارٹی کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی پارٹی کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔ سید محمد الطاف بخاری ایک پْرعز انسان ہیں اور لوگ انہیں اْن کی دیانت کے حوالے سے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ جموں و کشمیر کو خوشحالی اور ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا