جموں کشمیر انصاف مومنٹ کامحکمہ دیہی ترقیات و پنچائت راج کے خلاف احتجاج

0
0

منریگا گھوٹالے، 13اور14 ایف سی میں قانون سازیہ کی مداخلت پر اظہار برہمی
سید نیاز شاہ
پونچھ//جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کی جانب سے پریڈ گراو¿نڈپارک پونچھ میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مو¿منٹ کے صدر جاوید اقبال ریشی نے کی جبکہ اس موقع پر مو¿منٹ کے نائب صدر عبدالرشیدشاہپوروی، خزانچی سہیم جعفر، آرگنائزر سید نثار بخاری، ضلع سیکریٹری اعجاز احمد کٹاریہ، سلیم کھاریش، آزاد چوہان کے علاوہ بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے ریاستی حکومت اور محکمہ دیہی ترقیات و پنچائتی راج کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مو¿منٹ کے صدر جاوید اقبال ریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ا سٹوروں میں سامان کی عدم موجودگی ہے جس پر محکمہ نے لوگوں کو خود سامان خریدنے پر کہا اور اب سال کے آخر میں لوگوں سے جی ایس ٹی کے بل مانگے جا رہے ہیں جو ناممکن ہیں کہ مزدور محکمہ ملازمین کی کمیشن، جی ایس ٹی ادا کرکے خسارے میں جا رہے ہیں، انہوں نے 13-14FC میں قانون سازیہ کی مداخلت کو سستی سیاست سے تعبیر کرتے ہوئے ریشی نے کہا کہ ایس بی ایم اور ان پنچائت کے فنڈز میں بھی سیاسی مداخلت قابل افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ 2015 کے آئی اے وائی کے مکانوں کی ایک قسط واگزار ہوئی ہے جبکہ بقیہ پیسے واگزار نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ آدھار اور سود پر لئے گئے پیسے ادا کرنے کیلئے انکو اب زمینیں بیچنی پڑتی ہیں۔ پی ایم اے وائی لسٹوں میں گھوٹالہ بازی جاری ہے جس کو روکا جائے اس موقع پر مظاہرین نے سرکار کو انتباہ دیا کہ اگر عوام مخالف فیصلے واپس نہیں کئے گئے تو احتجاج مزید بڑھایا جائے گا۔ بعد میں مو¿منٹ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو مانگوں پر مشتمل ایک مسودہ پیش کیا گیا جس پر موصوف نے کاروائی کا یقین دلایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا