یوٹی کے جنرل سکریٹری سکون منیرلیفٹیننٹ گورنرسے خصوصی مداخلت کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل اولڈ ایج پنشن ریسٹوریشن یونائیٹڈ فرنٹ نے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 4فیصد مہنگائی الاؤنس (ڈی اے ) کے آرڈر کو جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں تنظیم کے یوٹی کے جنرل سکریٹری سکون منیر نے ایک بیان میں یکم جنوری2024 سے جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 4فیصد مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) کے آرڈر کے اجراء کے لئے ایل جی منوج سنہا سے مداخلت کی درخواست کی ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر سے درخواست کی کہ وہ برائے مہربانی اس معاملے میں مداخلت کریں اور محکمہ خزانہ کو جنوری 2024 سے ڈی اے کی جلد از جلد ریلیز کرنے کی ہدایت دیں تاکہ ملازمین کو روز مرہ کی زندگی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔